حکومت نے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ ملکی مفاد میں کیا ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر دفا ع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ حکومت نے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کافیصلہ ملکی مفاد میں کیا ہے، اپوزیشن جماعتوں کو مذاکرات کیلئے آگے آنا چاہیے،ملکی ترقی کیلئے اپوزیشن جماعتوں سے مذاکرات ضروری ہیں، پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیش کش کی تھی تاہم ان کے رہنماوں نے سیاسی مسائل حل کرنے کیلئے کی گئی مذاکرات کی پیشکش کو ٹھکرا دیا۔
وزیر دفا ع نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی) کے بانی کے رویہ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کی پیشکش کی ہے لیکن اس جماعت کے رہنماوں نے حکومت کی جانب سے سیاسی مسائل کے حل کیلئے کی گئی ہماری پیشکش کو ٹھکرا دیا۔

اپوزیشن کو سیاسی اختلافات کوبالائے طاق رکھتے ہوئے ملکی مفاد میں فیصلے کرنے چاہیں ۔

مذاکرات کے ذریعے کئی مسائل کا حل نکل سکتا ہے ۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ماضی میں سیکورٹی وجوہات کی بنیاد پر کال ٹیپنگ کو سراہا تھا تاہم اب پی ٹی آئی فون ٹیپنگ پر تنقید کررہی ہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیاں جاری ہیں۔ ہماری مسلح افواج کے جوان ملک کیلئے اپنی جانیں دے رہے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
پوری قوم اوراپوزیشن سمیت سیاسی جماعتیں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے آپریشن عزم استحکام کی حمایت کریں گی۔آپریشن عزم استحکام ملکی ضرورت ہے ۔ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کی قربانیاں لازوال ہیں ۔پاک فوج کے جوانوں نے ملکی دفاع کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں ۔اپوزیشن کو چاہئے کہ وہ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے آپریشن عزم استحکام کی حمایت کرے ۔اپوزیشن ہمارے ساتھ ٹیبل پر بیٹھے ہم ان کے تحفظات دور کریں گے ۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر