اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کی تعیناتی چیلنج

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز ) اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کی تعیناتی چیلنج کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے میاں داؤد ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی، جس میں انہوں نے مؤقف اپنایا ہے کہ جسٹس جہانگیری کی وکیل بننے کی بنیادی قابلیت ایل ایل بی کی ڈگری غلط ہے، غلط ڈگری کی بنیاد پر ان کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت بھی دائر ہو چکی ہے کیوں کہ جسٹس طارق کے مطابق انہوں نے یونیورسٹی آف کراچی سے ایل یل بی کیا، پارٹ ون اور پارٹ ٹو پر کالج کا نام گورنمنٹ اسلامیہ کالج لکھا ہوا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ جسٹس جہانگیری کے ایل ایل بی پارٹ ون سے منسوب انرولمنٹ نمبر اے آئی ایل 5968 کسی امتیاز احمد نامی شہری کا ہے، ان کی پارٹ ون کی مارک شیٹ پر نام طارق جہانگیری ولد محمد اکرم لکھا ہے، جسٹس طارق سے منسوب پارٹ ٹو پر انرولنمنٹ نمبر اے آئی ایل 7124 درج ہے اور پارٹ ٹو کی مارک شیٹ پر نام طارق محمود ولد قاضی محمد اکرم تحریر ہے، کالج پرنسپل کے لیٹر کے مطابق طارق محمود ولد قاضی محمد اکرم 1984ء تا 1991ء تک کالج کا طالب علم ہی نہیں رہا جب کہ یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات کے مطابق ایک انرولمنٹ نمبر مکمل ڈگری کیلئے 2 افراد کو الاٹ ہو ہی نہیں سکتا۔

میاں داؤد ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا 9 رکنی بنچ 1998ء میں ہائیکورٹ کے جج کو پبلک آفس ہولڈر اور پرسن قرار دے چکا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ رٹ آف کو وارنٹو میں کسی بھی شخص کے خلاف انکوائری کی پابند ہے، سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت زیر التواء ہو تو بھی اسلام آباد ہائیکورٹ کسی جج کی ذاتی حیثیت میں انکوائری کر سکتی ہے، سپریم کورٹ کے 9 رکنی بنچ کے فیصلے کی روشنی میں جسٹس جہانگیری کے خلاف آئینی درخواست قابل سماعت ہے، وہ وکیل بننے کی اہلیت نہیں رکھتے تھے لیکن جج بن گئے، عدالت ان کی تعیناتی غیرآئینی قرار دے کر کالعدم کرے۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر