بالائی پنجاب، کشمیر، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)آئندہ 24گھنٹوں میں بالائی پنجاب، کشمیر، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جنوب مشرقی، زیریں سندھ اور شمالی مشرقی و جنوبی بلوچستان میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار/تیز بارش کی بھی توقع ہے۔ اس دوران موسلادھار بارش کے باعث کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقے اور زیریں بلوچستان کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا جبکہ زیریں سندھ، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور شمالی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش کراچی میں (سرجانی ٹائون 58، سٹی 32، ایئرپورٹ 31، اورنگی ٹائون 30، یونیورسٹی روڈ 20، پی اے ایف فیصل 16، سعدی ٹائون 15، گلشن حدید 12، نارتھ کراچی 9، گلشن معمار، کیماڑی 7، کورنگی 4، ملیر 3، پی اے ایف مسرور، ابراہیم حیدری 2)، مٹھی 19، ٹنڈو جام 9، بدین، چھور، ٹھٹھہ ایک، سیالکوٹ سٹی 20، گجرات 12، خیبرپختونخوا: پاراچنار 19، چترال ایک اور ژوب میں 7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔منگل کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق تربت میں درجہ حرارت 46، دالبندین، جیکب آباد 45، موہنجو داڑو، نوکنڈی، سبی 44، روہڑی، لاڑکانہ اور دادو میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر