سندھ اور بلوچستان کے مزید اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پولیو وائرس سے پہلے سے متاثرہ سندھ کے دو اضلاع اور بلوچستان کے ایک ضلعے کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔قومی ادارہ صحت میں قائم انسداد پولیو لیبارٹری کے مطابق 11 اور 13 جون کے درمیان کراچی کورنگی، کراچی ساوتھ اور ڈیرہ بگٹی سے لیے گئے سیوریج کے پانی کے نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا۔تمام مثبت نمونوں کا جینیاتی تعلق وائے بی تھری اے پولیو وائرس کلسٹر سے ہے جو اس سال رپورٹ ہونے والے تمام کیسز اور ماحولیاتی نمونوں میں پایا گیا ہے۔پاکستان پولیو پروگرام کے مطابق گذشتہ ہفتے یکم سے سات جولائی کے درمیان انسداد پولیو مہم میں 41 اضلاع میں 84 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے گئے ۔پولیو پروگرام ترجمان کے مطابق رواں سال کی چھٹی انسداد پولیو مہم تھی۔پولیو وائرس اس سال ملک کے 49 اضلاع میں پایا جا چکا ہے اس لیے والدین کے لیے یہ نہایت اہم ہے کہ وہ اس وائرس سے اپنے بچوں کو لاحق خطرے کو سمجھیں اور ہر پولیو مہم میں پولیو ورکرز کے لیے دروازہ کھولیں اور اپنے پانچ سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو ویکسین ضرور پلوائیں۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر