فرانس کے پارلیمانی انتخابات میں دائیں بازو کی جماعت کو شکست

پیرس(نیشنل ٹائمز) فرانس میں قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد آنے والے نتائج میں دائیں بازو کی جماعت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ فرانس میں اتوار کو قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے ووٹنگ ہوئی تھی، انتخابات میں کل 577 نشستوں پر امیدوارر مدمقابل تھے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دوسرے مرحلے کی ووٹ کے نتائج آنے کے بعد بائیں بازو کی جماعت پاپولر فرنٹ 182 فیصدووٹ لیکر سب سے آگے اور صدر میکرون کی جماعت 163 فیصد ووٹوں کے سا تھ دوسرے نمبر پر رہی جبکہ پہلے مرحلے میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والی انتہائی دائیں بازو کی جماعت نیشنل ریلی 143 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر آسکی۔ یاد رہے کہ 30 جون کو ہونے والے فرانسیسی انتخابات کے پہلے مرحلے کے ایگزٹ پول نتائج کے مطابق انتہائی دائیں بازو کی جماعت نیشنل ریلی 34 فیصد ووٹوں کے ساتھ پہلے، بائیں بازو کی جماعت پاپولر فرنٹ 28.1 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے اور صدر میکرون کی جماعت 20.3 فیصد ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی تھی۔ دوسرے مرحلے کے نتائج آنے کے بعد کسی بھی جماعت کو حکومت بنانے کے لئے کم از کم مطلوبہ 289 نشستیں حاصل نہیں ہوسکیں اور ممکنہ طور پر وزارت عظمی کے حصول کے لئے کسی بھی جماعت کو دوسری جماعتوں کا سہارا لینا پڑے گا۔



  تازہ ترین   
آنکھ کے علاج کا فالو اپ: عمران خان پمز منتقل، بینائی کیلئے دوسرا انجکشن لگا دیا گیا
بیرسٹر گوہر کا عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4خوارج جہنم واصل
وفاقی وزیر داخلہ اٹلی پہنچ گئے، اٹلی، یونان، سپین کے ہم منصبوں سے ملاقات طے
جائیداد کی ملکیت سے متعلق کیس میں خیبرپختونخوا حکومت اور محتسب کی اپیلیں خارج
کرک: ایف سی قلعے پر ڈرون حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید
پشین میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد جہنم واصل
سلیم بلوچ کی ہلاکت سے لاپتہ افراد کی آڑ میں دہشت گردی بے نقاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر