ریما خان کو ایک بار پھر سجاد علی نے اپنا دیوانہ بنالیا

کراچی (نیشنل ٹائمز) فلمسٹار ریما خان کو ایک بار پھر لیجنڈری موسیقار سجاد علی نے اپنی تعریفیں کرنے پر مجبور کردیا۔انہوں نے سجاد علی کے ساتھ تصویر جاری کی اور ساتھ ہی طویل کیپشن میں لکھا کہ میں صرف یہ بتانا چاہتی ہوں کہ سجاد علی کس قدر باصلاحیت ہے، اس کی جادوئی آواز ہم سب کو ہی اپنے سحر میں جکڑ لیتی ہے۔اداکارہ ریما نے کہا کہ سجاد علی اپنی موسیقی اور آواز سے ہمارے دلوں کو چھو لیتا ہے، موسیقی سے سجاد کا جذبہ اور لگن اسکی ہر پرفارمنس میں واضح طور پر دکھتا ہے، اور یہ یقینی بات ہے کہ موسیقی میں اس جیسا کوئی نہیں ہے۔ریما نے یہ بھی لکھا کہ مجھے سجاد علی کو اپنا دوست کہنے اور اس کے سفر کا گواہ ہونے پر بہت فخر ہے۔ اپنے کیپشن کے آخر میں انہوں نے سجاد علی کیلئے خاص طور پر لکھا کہ چمکتے رہیں اور اپنے گانوں کو دنیا کے لیے ایک تحفہ کے طور پر بانٹتے رہیں، آپ کے پاس کائیکی کی خداد صلاحیت ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ان تصاویر پر کمنٹ کرتے ہوئے صارفین کا کہنا ہے کہ دو لیجنڈز ایک فریم میں، دیکھ کر دل خوش ہوگیا۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور
عافیہ صدیقی کیس: آئینی عدالت نے ہائیکورٹ کو وفاقی حکومت کیخلاف کارروائی سے روک دیا
وزیراعظم شہباز شریف کے اہم غیر ملکی دوروں کا شیڈول تیار
کے پی اور وفاق میں اتفاق: مالا کنڈ میں فوج کی ذمہ داریاں صوبائی حکومت کو تفویض
وزارت خزانہ کی ورکنگ نامکمل، پانڈا بانڈز کے اجراء میں چوتھی بار تبدیلی
سلمان صفدر کی عمران خان سے طویل ملاقات، رپورٹ کل سپریم کورٹ میں پیش کرینگے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر