بجٹ پاکستانی عوام کے خلاف معاشی دہشت گردی ہے، عمر ایوب

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب نے کہا ہے کہ بجٹ پاکستانی عوام کے خلاف معاشی دہشت گردی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے خود کہا بجٹ آئی ایم ایف نے بنایا ہے، بجلی کا یونٹ آئندہ کچھ دنوں میں 100 روپے سے اوپر جائے گا، ڈالر مصنوعی قیمت 275 روپے ہے، آئندہ دنوں میں 300سے اوپر جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بے بنیاد سیاسی اور جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں، یہ سب کچھ بانی پی ٹی آئی، بشری بی بی، شاہ محمود قریشی اور دیگر کو جیل کے اندر رکھنے کیلئے کیا جا رہا ہے، یہ تمام کیس ختم ہونے والے ہیں ،ان کے پاس صرف عدت کیس کا بہانہ ر ہ گیا ہے، یہ سارے لوگ پھر انہی عدالتوں میں گھومتے پھرتے نظر آئیں گے۔ رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ فارم 47 کے پی ایم اور نادان حکومت نے خود اپنے بلیڈ سے شہ رگ کاٹی ہے، انہوں نے خود پھانسی کے پھندے کے پر چڑھ کر پھندا گلے میں ڈالا ہے،1984میں ایک کتاب اینیمل فارم لکھی گئی تھی، وہی چیزیں اب ہو رہی ہیں۔ عمر ایوب نے کہا کہ میں نے دنیا میں بہت سے نادان لوگ دیکھے ہیں، موجودہ حکومت جیسی نادان حکومت کبھی نہیں دیکھی۔
خبرنمبر03…… 09 جولائی 2024ئ……



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر