نیو یارک(نیشنل ٹائمز)امریکہ میں سمندری طوفان بیرل سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی،ریاست ٹیکساس اورلوئیزیانا میں مختلف حادثات میں آٹھ افرادہلاک،پندرہ سو سے زائد پروازیں منسوخ ہوگئیں۔سمندری طوفان گزشتہ روز ٹیکساس سے ٹکڑایا،جس نیریاست آرکنساس اورلوئیزیانا کوبھی متاثرکیا،30لاکھ گھروں اور کاروباری مراکز کوبجلی کی فراہمی معطل ہو گئی،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جس بجلی بحالی میں کئی روز لگ سکتے ہیں،شدید طوفانی بارشوں سیسڑکیں زیرآب آگئیں،گاڑیاں ڈوب گئیں،تیز ہواوں سے درخت اکھڑ گئے،گھروں اورانفراسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا،طوفان بیرل سے ریاستیں مسوری الینوائے،انڈیانا،ٹینیسی،اوہائیو اور مشی گن بھی متاثر ہونے کا امکان ہے۔
امریکا، سمندری طوفان بیرل سے ٹیکساس میں تباہی، 8افراد ہلاک، 15سو پروازیں منسوخ



