چین ، پہلی ششماہی کے دوران نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی ریکارڈ تعداد میں رجسٹریشن

بیجنگ (نیشنل ٹائمز) چین میں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران نئی توانائی سے چلنے والی 43لاکھ 97ہزار نئی گاڑیاں(این ای ویز) کی ریکارڈ تعداد رجسٹرڈ ہوئی،جس سے شاہراہوں پرچلنے والی این ای ویز کی مجموعی تعداد2کروڑ47لاکھ 20ہزار ہوگئی ہے۔محکمہ پولیس سے جاری اعدادوشمار کے مطابق این ای ویزکی نئی رجسٹریشن میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 39.41 فیصد اضافہ ہوا۔2023 کی پہلی ششماہی میں نئی توانائی سے چلنے والی 31لاکھ 28ہزار گاڑیاں رجسٹرڈ ہوئی تھیں جو 2022 کی اسی مدت کے مقابلے میں 41.6 فیصد زیادہ تھیں۔جون 2024 تک، چین میں شاہراہوں پر رواں دواں گاڑیوں کی مجموعی تعداد44کروڑ تھی جن میں سے 34کروڑ 50لاکھ کاریں ہیں۔پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق این ای ویز میں سب سے زیادہ تعدادالیکٹرک کاروں کی 1کروڑ81لاکھ 30ہزار ہے،جو کل این ای ویز کا73.36 فیصد ہیں۔اس کے علاوہ، رواں سال کی پہلی ششماہی میں1کروڑ39لاکھ 70ہزارنئے ڈرائیورز نے لائسنس حاصل کیے۔ ملک میں لائسنس یافتہ ڈرائیورز کی کل تعداداس وقت 53کروڑ20لاکھ ہے جن میں سے 49کروڑ60لاکھ کار ڈرائیور ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
پاکستان، سعودیہ، مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کل اسلام آباد میں ملاقات کریں گے
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر