پاکستان فوج میں میجر جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے مسیحی افسر جولین جیمز کو وزیراعظم کی مبارکباد

اسلام آباد (نیشنل تائمز )وزیراعظم شہباز شریف نے مسیحی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے فوجی افسر جولین معظم جیمز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی پانے پر مبارکباد دی ہے۔پیر کو وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں شہباز شریف نے میجر جنرل معظم جیمز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور دفاع کے لیے مسیحی کمیونٹی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا میجر جنرل جولین معظم جیمز کی پیشہ ورانہ مہارت اور محنت نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ ہے۔ اس سے قبل رواں سال کے آغاز میں ہیلن میری روبرٹس پاکستان کی 76 سالہ تاریخ میں بریگیڈیئر کے عہدے پر فائز ہونے والی پہلی مسیحی خاتون تھیں۔بریگیڈیئر ہیلن میری کا پاکستان کی فوج میں میڈیکل کے شعبے سے تعلق ہے۔مسیحی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے متعدد افسران پاکستان کی فوج میں مختلف عہدوں پر خدمات ادا کر چکے ہیں۔گزشتہ سال آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کرسمس کے موقع پر پاکستان کی ترقی میں مسیحی کمیونٹی کے کردار کو سراہا تھا۔انہوں نے مساوی تعلیم کے فروغ، صحت کی سہولیات اور سماجی کاموں کے علاوہ قومی دفاع میں مسیحی کمیونٹی کی خدمات کی تعریف کی تھی۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر