آئیسکو ریجن میں 40 ہزار نئے اے ایم آئی میٹرز لگانے کا آغاز ہوگیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے وزارت توانائی کی ہدایات پر ایڈوانس میٹرنگ انفراسٹرکچر یعنی اے ایم آئی میٹرز لگانے کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ پہلے مرحلے میں میں راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں 40 ہزار میٹر لگا دیے گئے ۔آئیسکو کے مطابق ایڈوانس میٹرنگ کے منصوبے کے تحت ابتدائی طور پر آئیسکو کے دو آپریشن سرکلز یعنی راولپنڈی سٹی اور کینٹ میں 12 لاکھ میٹرز لگائے جائیں گے، جبکہ آئیسکو کے تمام صنعتی کنکشنز کو بھی اے ایم آئی میٹرز پر منتقل کیا جائے گا۔ اے ایم آئی میٹرز سے بجلی چوری کا خاتمہ، درست ریڈنگ اور لائن لاسز میں کمی ہو گی۔ اے ایم آئی میٹرز میں نیٹ میٹرنگ کی سہولت بھی موجود ہے جو صارف کی درخواست پر اسے فراہم کی جائے گی۔توانائی امور کے ماہرین اے ایم آئی میٹرز کے استعمال کو بجلی چوری کے سدباب اور صارفین سے اوور بلنگ کے خاتمے کا ذریعہ قرار دے رہے ہیں۔ انہوں نے ایڈوانس میٹرنگ کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلانے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق اسلا م آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی بجلی کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے نفاذ کے لیے کوشاں ہے۔ جس کے تحت سٹیٹ آف دی آرٹ اے ایم آئی (ایڈوانس میٹرنگ انفرا سٹرکچر ) ٹیکنالوجی کا آئیسکو ریجن میں نفاذ ممکن بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اے ایم آئی میٹرز جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کئے گئے ہیں۔ جن کے مختلف فیچرز صارفین کو سہولیات کی فراہمی اور بجلی کمپنی کی سروسز میں بہتری لائیں گے۔اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے سربراہ محمد امجد خان کے مطابق اب تک راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں 40 ہزار سے زائد میٹرز کو اے ایم آئی میٹرز سے تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں راولپنڈی سٹی، کینٹ سرکلز اور ٹیکسلا ڈویژن میں 12 لاکھ سے زائد صارفین کے میٹرز کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔ ترجمان آئیسکو راجہ عاصم نے اے ایم آئی میٹرز لگانے پر صارفین سے فیس کی وصولی کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی مرحلے میں صارفین سے کسی قسم کی فیس وصول نہیں کی جا رہی۔ پرانے میٹرز کی جگہ اے ایم آئی میٹر بلا معاوضہ لگائے جا رہے ہیں۔یاد رہے بجلی صارفین مینوئل میٹر لگانے کی فیس پہلے ہی ادا کر چکے ہیں ایڈوانس میٹرز لگانے کے منصوبے کے اخراجات کے بارے میں آئیکسو چیف محمد امجد خان کا کہنا تھا کہ اے ایم آئی میٹرز کے منصوبے پر 10 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کے اخراجات آئے ہیں۔ تاہم اس اقدام سے کمپنی اور صارف دونوں کو فائدہ حاصل ہو گا۔ آئیسکو حکام کا کہنا ہے کہ عام مینوئل میٹر میں غلطی اور انسانی مداخلت کا عنصر پایا جاتا ہے۔ اس کی وجہ سے صارفین کو اکثر بجلی تقسیم کار کمپنیوں سے شکایات رہتی ہیں۔تاہم اے ایم آئی میٹر لگانے سے انسانی مداخلت کا معاملہ ختم ہو جائے گا۔ میٹر شفاف ریڈنگ کرے گا جس کا ریکارڈ بجلی صارف اور کمپنی دونوں کے پاس موجود ہو گا۔ایڈوانس میٹر کے سیفٹی فیچرز سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے ڈاکٹر امجد خان نے کہا کہ ان میٹرز کے ساتھ کسی قسم کی چھیڑ خانی نہیں کی جا سکتی، اس صورت میں ایڈوانس میٹر خودکار نظام کے تحت بند ہو جائیں گا۔ جو ہر قسم کی بجلی چوری روکنے میں معاون ثابت ہو گا۔ایڈوانس میٹرز کے فیچرز کے متعلق مزید بات کرتے ہوئے آئیسکو کے اعلی حکام نے بتایا کہ ایڈوانس میٹر سے بجلی کی کھپت سے متعلق لوگوں کو آگاہی ہو گی۔ اگر میٹر میں کوئی خرابی ہو گی تو شکایت کیے بغیر آئیسکو آفس کو اس کا علم ہو جائے گا۔آئیسکو حکام کے مطابق اس وقت بجلی کے بل ریڈنگ کے سات دن بعد صارفین کو موصول ہوتے ہیں ۔تاہم اب ایڈوانس میٹر کے ذریعے ریڈنگ والے دن ہی صارف کو یہ بل موصول ہو جائیں گا جس سے بلوں کی شفافیت مزید بڑھے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ اے ایم آئی میٹر کے ذریعے اگر کوئی صارف اضافی بل کی شکایت کرے گا تو آئیسکو پورا ریکارڈ دیکھا سکے گی۔ کمپنی کے پاس بجلی کی خریدوفروخت کا گھنٹوں کے حساب سے ڈیٹا موجود ہو گا۔ ڈیٹا موجود ہونے کی وجہ سے فیوچر پلاننگ میں آسانی ہو گی۔ دوسری جانب توانائی امور کے ماہرین نے ایڈوانس میٹرنگ کے حکومتی اقدام کو قابل تعریف قرار دیا ہے۔ توانائی امور کے ماہر علی خضر کے خیال میں بجلی کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی عین ضرور ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے بجلی چوری اور صارفین کے اوور بلنگ جیسے مسائل کا سدباب ممکن ہو پائے گا۔ تاہم انہوں نے بجلی کے شعبے کے مسائل کو دیکھتے ہوئے اے ایم آئی میٹرز کو آٹے میں نمک کے برابر قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھر میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو ایسی جدید ڈیوائسز کااستعمال کرنا چاہیے تاکہ ان کے اور بجلی صارفین دونوں کے مسائل حل ہونے میں مدد مل سکے۔



  تازہ ترین   
امریکہ کیلئے ایرانی عوام کے حقوق تسلیم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں: باقر قالیباف
برطانیہ: بلدیاتی انتخابات میں شکست پر کئی وزیر مستعفی، وزیراعظم پر بھی استعفیٰ کیلئے دباؤ
ایران سے مذاکرات یا جنگ؟ ٹرمپ نے آج قومی سلامتی اجلاس طلب کر لیا
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
امریکی بحریہ کی جوہری میزائلوں سے لیس آبدوز جبرالٹر پہنچ گئی
وزیراعظم کا خوشحال گڑھ پل پر دہشت گردی ناکام بنانے والے شہید لیاقت کو خراجِ تحسین
ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ، جنگ ختم کرنے بارے تبادلہ خیال
صدرِ مملکت اور وزیرِاعظم کی ملاقات، ملکی صورتحال اور خطے کے امور پر مشاورت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر