جسٹس طارق جہانگیری کیخلاف سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف ایل ایل بی کی مبینہ جعلی ڈگری پر سوشل میڈیا مہم کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، کیس کی سماعت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کی تاریخ میں پہلی بار لارجر بنچ تشکیل دیدیا گیا، جس کی سربراہی چیف جسٹس عامر فاروق کریں گے، جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب،جسٹس بابر ستار ، جسٹس ثمن رفعت امتیاز، جسٹس ارباب محمد طاہر ، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان بھی بنچ کا حصہ ہوں گے یعنی جسٹس طارق جہانگیری کے علاوہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے تمام ججز توہین عدالت کیس سنیں گے۔

بتایا جارہا ہے کہ جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف ریفرنس اور بدنیتی پر مبنی تشہیر کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کا فل کورٹ اجلاس ہوا، فل کورٹ اجلاس کی صدارت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے کی، فل کورٹ اجلاس میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف ریفرنس کی میڈیا اور سوشل میڈیا پر تشہیر کے معاملے پر غور کیا گیا۔


بتاتے چلیں کہ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی قانون کی ڈگری سے متعلق کراچی یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات کی جانب سے مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر خط گردش کرنے لگا اور سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر کی گئی، جس کے بعد ججز اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینئر حکام کو خط کے بارے میں مطلع کیا گیا، جس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ انتظامیہ نے معاملے کے حوالے سے کراچی یونیورسٹی سے رابطہ کیا۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر