کراچی (نیشنل ٹائمز) پاکستان سٹاک ایکسچینج کی عمارت میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ آگ پر قابو پا لیا۔ کراچی کے علاقے آئی آئی چندریگرروڈ پر واقع پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آگ لگ گئی، آگ عمارت کی چوتھی منزل پر واقع آفس میں لگی، فائربریگیڈ عملہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا۔ ریسکیو حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیوں اور ایک اسنارکل اور ایک بازرر نے آپریشن میں حصہ لیا، کولنگ کا عمل جاری ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ہے۔
کراچی، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا



