برہان وانی کشمیریوں کیلئے عزم اور استقلال کی علامت ہے، مشعال ملک

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) حریت رہنمایاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ شہید برہان الدین مظفر وانی کشمیریوں کیلئے عزم اور استقلال کی علامت ہے۔ حریت رہنما مشعال ملک نے شہید برہان الدین مظفر وانی کے یوم شہادت پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ برہان وانی کا لگایا پودا ایک تنا آور درخت بن رہا ہے، برہان وانی نے بڑی جرات ،دلیری اور بہادری کے ساتھ غاصب بھارتی فوج کا مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ برہان وانی نوجوان کشمیریوں کے لیے عزم اور استقلال کی علامت ہے، وانی نے انٹرنیٹ کے ذریعے بھارتی ریاستی دہشت گردی کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔ مشعال ملک نے مزید کہا ہے کہ حریت رہنما برہان وانی کی جدوجہد کشمیر کے نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے، برہان وانی کی بہادی کی تاریخ کشمیر میں سنہری حروف سے لکھی جائے گی، خون کے آخری قطرے تک کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ یاد رہے کہ لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے پیر کو برہان وانی کا یوم شہادت منا یا ۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے گاوں شریف آباد ترال میں پیدا ہونے والے نوجوان برہان وانی مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی سامراج کی طرف سے اپنی قوم پر ظلم کے ٹوٹتے پہاڑ برداشت نہ کر سکے اور تعلیم کو چھوڑ کر کاروان حریت میں شامل ہو گئے۔ برہان وانی نے گوریلا جنگ کو دنیا کے سامنے ایک نئے انداز میں متعارف کرایا، انہوں نے بندوق کے ساتھ ساتھ تحریک آزادی کو مقبول بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا بھی خوب استعمال کیا۔ 8 جولائی 2016 کے روز 22 سالہ کشمیری نوجوان برہان وانی کو بھارتی قابض فوج نے شہید کیا، ان کی شہادت کے بعد مزاحمت کی تاریخ میں سب سے زیادہ طویل ترین ہڑتالوں اور مظاہروں کا آغاز ہوا اور بھارت مخالف مظاہروں کے دوران سینکڑوں کشمیری شہید اور زخمی ہوئے۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر