پاک آرمی نے عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما ثمینہ بیگ کو ریسکیو کرلیا

سکردو(نیشنل ٹائمز) پاکستان آرمی نے کامیاب ریسکیو مشن سرانجام دیتے ہوئے پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ کو ریسکیو کرلیا۔
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ کو بگڑتی صحت کے پیش نظر کے ٹو بیس کیمپ سے ریسکیو کیا گیا، ثمینہ بیگ کے ٹو کی چوٹی سر کرنے کے لیے جانے والی مہم کا حصہ تھیں جس میں پاکستانی اور اٹلی کےکوہ پیما شامل تھے۔

5 جولائی کو ثمینہ بیگ کی طبیعت خراب ہوئی اور بگڑتی ہوئی حالت کی وجہ سے انہیں مشن چھوڑنا پڑا۔ ابتدائی طور پر ثمینہ بیگ کو K2 بیس کیمپ منتقل کیا گیا جہاں سے انھیں گھوڑے پر واپس اسکولی لے جایا گیا۔پاکستان آرمی ایوی ایشن کی ریسکیو کیلئے تیار فلائٹ موسم کی خرابی کی وجہ سے ممکن نہ ہوسکی۔ جس کے بعد ثمینہ بیگ کواسکولی سے آج صبح 10 بجےکے قریب بذریعہ سڑک منتقل کرنا شروع کیا گیا۔

اونچائی کم ہونے سے ثمینہ بیگ کی صحت میں بہتری آئی ہے جبکہ پاکستان آرمی کے ڈاکٹرز کی ٹیم بھی سی ایم ایچ سکردو میں تیار ہے۔ثمینہ بیگ کی سکردو سے مزید منتقلی کا فیصلہ ان کی صحت کی حالت کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر