ناران کاغان جانیوالے ایک ہی خاندان کے لاپتہ 9 افراد ایف آئی اے کو مطلوب تھے، پولیس

سرگودھا (آئی این پی ) ناران کاغان جانے والے سرگودھا کے گائوں کے نو افراد 16 دن بعد بھی نہ مل سکے تاہم بھلوال پولیس کا کہنا ہے کہ سالم انٹرچینج سے غائب 9 افراد ایف آئی اے کو مطلوب تھے۔واضح رہے کہ ناران کاغان جانے والے سرگودھا کے گاں کے نو افراد تقریبا دو ہفتے قبل پکنک سے واپسی پر دو گاڑیوں سمیت لاپتہ ہوگئے تھے جبکہ لاپتہ افراد میں ایک نوجوان کی ماں صدمہ نہ سہہ سکی تھی اور دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئی تھی۔اس حوالے سے اتوار کو بھلوال پولیس نے کہا ہے کہ سالم انٹرچینج سے غائب 9 افراد ایف آئی اے کو مطلوب تھے، اس حوالے سے پھلروان پولیس نے ایف آئی اے فیصل آباد سے رابطہ کیا۔ ملزمان کے لواحقین کو ایف آئی اے سے رابطہ کرنے کا کہہ دیا ہے۔واضح رہے کہ سرگودھا کے گائوں کے لاپتہ ہونے والے 9 افراد کے لواحقین کے احتجاج کے بعد آج ایف آر درج ہوئی۔ اہل خانہ کا مقف ہے کہ لاپتہ افراد کے اے ٹی ایم سے سرگودھا اور فیصل آباد سے رقم بھی نکلوائی گئی ہے۔ دوسری جانب گمشدہ افراد میں ایک نوجوان کی والدہ دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئی تھیں، لواحقین نے لاش سڑک پر رکھ کر لا پتہ افراد کی بازیابی کے لئے احتجاج کیا تھا۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر