اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں پرو ریٹا بلنگ سسٹم کے نفاذ سے3 لاکھ 26 ہزار 350 بجلی صارفین کو اوور بلنگ سے متعلق دستاویزات سامنے آ گئیں۔ میڈیارپورٹ کے مطابق وزارت توانائی کے حکم پرڈسکوز نیپروریٹا بلنگ سسٹم شروع کیا،نئے سسٹم کے نفاذ سے لاکھوں صارفین کو ایوریج بل بھیجے گئے،سافٹ ویئر نے بلنگ سائیکل کے 30 دن پورے کرنے کیلئے اضافی یونٹس چارج کئے۔نئے بلنگ سسٹم کی لانچ سے دس ڈسکوز کے3 لاکھ 26 ہزار 350 صارفین پروٹیکٹڈ کیٹگری سے نکل گئے جنہیں دگنے بل ادا کرنے پڑے۔دستاویزات کے مطابق پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 66 ہزار چار سو سینتالیس صارفین پروٹیکٹڈ کیٹگری سے نکل گئے۔لیسکو کے 49 ہزار،سات سو تریپن صارف پروٹیکٹڈ کیٹگری سے باہر ہوگئے،گیپکو کے 63 ہزار دو سو پینسٹھ، میپکو کے 62 ہزار سات سو پینسٹھ صارف متاثر ہوئے،فیسکو کے 27 ہزار،چھ سو چون،حیسکو کے 26 ہزار آٹھ سو صارف متاثر ہوئے ، ٹیسکو کے 11 ہزار چھ سو اکتیس، سیپکو کے 11ہزار ایک سو انتیس صارفین پروٹیکٹڈ کیٹگری سے باہر ہوگئے۔کیسکو کے 6 ہزار ہارہ،آئیسکو کے 8 سو ستائیس صارفین پروٹیکٹڈ کیٹگری سے نکل گئے۔
نئے بلنگ سسٹم کی لانچنگ، تین لاکھ بجلی صارفین پروٹیکٹڈ کیٹگری سے نکل گئے



