امریکی حکومت کی جانب سے بڑی تعداد میں ویزے مسترد کئے جانیوالے ممالک میں پاکستان بھی شامل

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز) پاکستان کا شمار ان ممالک میںہوتا ہے، جن کے شہریوں کے ویزے امریکی حکومت کی طرف سے بڑی تعداد میں مسترد کر دیئے جاتے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک فہرست سامنے آئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی حکومت کی طرف سے کس ملک کے شہریوں کے ویزے کتنی شرح سے مسترد کیے جاتے ہیں۔ اس فہرست کے مطابق مناکو اور لیکٹینسٹین دو ایسے ممالک ہیں، جن کے شہریوں کی ویزہ درخواستیں 100فیصد منظور ہوتی ہیں اور انہیں بلاتعطل ویزے مل جاتے ہیں جبکہ شمالی کوریا اور مائیکرونیزیا دو ایسے ملک ہیں، جس کے شہریوں کی ویزہ درخواستیں 100فیصد مسترد ہوتی ہیں۔پاکستانیوں کے ویزے مسترد ہونے کی شرح 40.82فیصد، افغانیوں کی 48.73فیصد، کینیڈین شہریوں کی 52.04فیصد اور ایران کی 53.26فیصد ہے۔ جن ممالک کے شہریوں کی ویزہ درخواستیں سب سے زیادہ منظور ہوتی ہیں ان میں اسرائیل، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، جاپان، ارجنٹینا، فرانس، میکسیکو اور اٹلی شامل ہیں۔ اسرائیل کے شہریوں کی ویزہ درخواستیں مسترد ہونے کی شرح محض 3.30فیصد، متحدہ عرب امارات کے شہریوں کی 4.18فیصد، سعودی عرب کے شہریوں کی 5.01فیصد، جاپانیوں کی 6.05فیصد، ارجنٹینا کے شہریوں کی 8.21فیصد، فرانسیسیوں کی 10.11فیصد، میکسیکو کے شہریوں کی 10.57فیصد اور اطالوی شہریوں کی 10.62فیصد ہے۔ بھارتیوں کے ویزے بھی صرف 10.99فیصد کی شرح سے مسترد ہوتے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکہ کیلئے ایرانی عوام کے حقوق تسلیم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں: باقر قالیباف
برطانیہ: بلدیاتی انتخابات میں شکست پر کئی وزیر مستعفی، وزیراعظم پر بھی استعفیٰ کیلئے دباؤ
ایران سے مذاکرات یا جنگ؟ ٹرمپ نے آج قومی سلامتی اجلاس طلب کر لیا
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
امریکی بحریہ کی جوہری میزائلوں سے لیس آبدوز جبرالٹر پہنچ گئی
وزیراعظم کا خوشحال گڑھ پل پر دہشت گردی ناکام بنانے والے شہید لیاقت کو خراجِ تحسین
ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ، جنگ ختم کرنے بارے تبادلہ خیال
صدرِ مملکت اور وزیرِاعظم کی ملاقات، ملکی صورتحال اور خطے کے امور پر مشاورت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر