وزارت آئی ٹی سمیت دیگر وزارتوں کو ختم کرنے سے متعلق خبروں کی تردید

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزارت آئی ٹی وٹیلی کمیونیکیشن نے وزارت آئی ٹی سمیت دیگر وزارتوں کو ختم کرنے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ سے متعلق کمیٹی نے متعلقہ وزارتوں سے منسلک محکموں کی رائٹ سائزنگ کے لیے سفارشات طلب کی ہیں اور مذکورہ وزارتوں کو ختم کرنے کی کوئی ہدایت نہیں دی۔اتوار کو جاری بیان میں وزارت آئی ٹی وٹیلی کمیونیکیشن نے کہاہے کہ میڈیا کے ایک سیکشن میں خبروں سے یہ تاثر پیداہواہے کہ وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سمیت دیگر وزارتوںکو ختم کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ سے متعلق کمیٹی نے متعلقہ وزارتوں سے منسلک محکموں کی رائٹ سائزنگ کے لیے سفارشات طلب کی ہیں اور مذکورہ وزارتوں کو ختم کرنے کی کوئی ہدایت نہیں کی۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر