پیٹرولیم ڈیلرز کا ہڑتال فوری طور پر موخر کرنے کا اعلان

کراچی(نیشنل ٹائمز) پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے فوری طور پر ملک بھر میں پیٹرول پمپس پر جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔کراچی میں پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین عبدالسمیع خان نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے فوری طور پر ہڑتال مخر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شمالی علاقہ جات پرسیاحوں کواس وقت بڑی پریشانی ہے۔ سیاحوں کے پھنسنے کے باعث فوری فیصلہ کیا گیا ہے، ہماری آج کی ایک روزہ ہڑتال کامیاب رہی ہے، لوگوں کو تکلیف ہورہی ہے کیونکہ موٹر سائیکل والے چل نہیں سکتے۔انہوں نے کہا کہ مالا کنڈ، سوات اور ہزارہ میں سیاح گئے ہوئے ہیں، اس لیے ہڑتال ختم کر رہے ہیں، ہڑتال آسان نہیں تھی کیونکہ پوری حکومت اس ہڑتال کے خلاف تھی۔ ہمارے لوگوں کو ڈرایا دھمکایا گیا ۔ہم ہڑتال تو موخر کر رہے ہیں لیکن اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ عبدالسمیع کا کہنا تھا کہ ملک میں اب اسمگل پیٹرول کی فروخت زیادہ ہونے کا امکان ہے، حکومت نے ڈبل ٹیکسیشن کی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر