190 ملین پاونڈز کیس، عمران خان کے خلاف مقدمے میں اعظم خان، پرویز خٹک و دیگر طلب

اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف 190 ملین پاونڈز ریفرنس کیس میں سابق وزیر دفاع پرویز خٹک، ان کے سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان اور زبیدہ جلال کو طلب کرلیا۔ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے اڈیالہ جیل میں کی، نیب کی جانب سے امجد پرویز، سردار مظفر عباسی سمیت لیگل ٹیم عدالت میں پیش ہوئی، وکلا صفائی عثمان گل، ظہیر عباس چوہدری ملزمان کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔ آئندہ سماعت پر بنی گالہ کے پٹواری عباس کرلیا کو بھی طلب کیا گیا ہے، ایسٹ ریکوری یونٹ کے غلام حیدر، ڈی سی ایف بی آر محمد علی تاج اور سسٹنٹ ڈائریکٹر ایف ائی اے یاسر عظیم کے بیان پر جرح مکمل کرلی گئی۔ یاد رہے کہ اب تک اس ریفرنس میں استغاثہ کے 30 گواہان کی شہادت پر جرح مکمل کرلی گئی۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 10 جولائی تک ملتوی کردی۔



  تازہ ترین   
امریکہ کیلئے ایرانی عوام کے حقوق تسلیم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں: باقر قالیباف
برطانیہ: بلدیاتی انتخابات میں شکست پر کئی وزیر مستعفی، وزیراعظم پر بھی استعفیٰ کیلئے دباؤ
ایران سے مذاکرات یا جنگ؟ ٹرمپ نے آج قومی سلامتی اجلاس طلب کر لیا
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
امریکی بحریہ کی جوہری میزائلوں سے لیس آبدوز جبرالٹر پہنچ گئی
وزیراعظم کا خوشحال گڑھ پل پر دہشت گردی ناکام بنانے والے شہید لیاقت کو خراجِ تحسین
ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ، جنگ ختم کرنے بارے تبادلہ خیال
صدرِ مملکت اور وزیرِاعظم کی ملاقات، ملکی صورتحال اور خطے کے امور پر مشاورت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر