نجکاری کا عمل شفاف ہوگا، نائب وزیر اعظم

اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز) نائب وزیر اعظم اسحق ڈار نے کہا کہ نجکاری کا عمل شفاف ہوگا، ایسی کسی چیز کی اجازت نہیں دوں جو خلاف قانون ہوں، نجکاری کا عمل ہمارا فرض اور اتحادیوں کا فرض ہے، پھر ایوان کو اعتماد میں لیا جائے گا۔سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سینیٹر علی ظفر نے جو سوال اٹھائے وہ اہم ہیں اور وزرا نے اس کا جواب دیا ہے، نجکاری کا عمل شفاف ہوگا، کابینہ کی نجکاری کمیٹی کے چیئرمین ہونے کے ناطے میں ایسی کسی چیز کی اجازت نہیں دوں جو خلاف قانون ہوں کیونکہ جو عمل ہے جب وہ مکمل ہوجائے گا تو یہ کابینہ کمیٹی کے پاس آئے گا اور اس کا پوسٹ مارٹم ہوگا اور پھر یہ کابینہ میں جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ نجکاری کا عمل ہمارا فرض اور اتحادیوں کا فرض ہے، پھر ایوان کو اعتماد میں لیا جائے گا، علی ظفر نے 800 ارب ڈالر اور اسٹیل ملز کی بات کی، اس ایوان میں ان دونوں کے حوالے سے بات ہونی چاہیے، سیکڑوں ارب روپوں کا خسارہ ہوچکا ہے کیونکہ اسٹیل ملز کی نجکاری نہیں کی گئی تو کیا یہ ہمارا فرض نہیں ہے کہ اس پر گائیڈ کریں، اس پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ میں اس بات کا خیر مقدم کروں گا کہ ایک کمیٹی بنائی جائے جو اس معاملے پر تحقیقات کی جائے، دوسری بات یہ کہ جنرل مشرف کے دور میں اتصلات کی نجکاری کی گئی اور اس میں تین بڈرز آئے، اس کے بعد پی ٹی آئی، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی تینوں کی حکومت آئی لیکن کوئی بھی اس معاملے کا حل نہیں نکال سکا،
خبرنمبر32…… 05 جولائی 2024ئ……



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر