پریشر برداشت نہ کرنیوالا ٹیم میں نہیں رہے گا، نقوی کا دوٹوک پیغام

لاہور (نیشنل ٹائمز ) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو کھلاڑی پریشر برداشت نہیں کر سکتا وہ ٹیم میں نہیں رہے گا۔ میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے پریشر برداشت نہ کر سکنے کی وجہ سے ہم جیتے ہوئے میچ ہار جاتے ہیں، اب جو کھلاڑی دماغی طور پر مضبوط اور اعصاب شکن مقابلوں کا دبا برداشت کر سکتے ہیں وہی ٹیم میں جگہ برقرار رکھ پائیں گے۔ کھلاڑیوں پر میچ فکسنگ کے الزام لگنے سے متعلق سوال پر چیئرمین پی سی بی نے جواب دیا کہ یہ الزامات من گھڑت اور بے بنیاد ہیں، ایسا رتی برابر بھی کچھ نہیں ملا، ہماری ٹیم صرف پریشر میں آکر جیتے ہوئے میچز ہاری، اب فٹنس، ڈومیسٹک کرکٹ اور ذہنی دبا پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ ٹیم میں جو تبدیلیاں ہونی ہیں وہ ہیڈ کوچ گیری کرسٹن اور اظہر محمود کے پاکستان آنے کے بعد مشاورت سے ہوں گی، ہمارا سب سے بڑا ہدف قومی کرکٹ ٹیم کی منفی کارکردگی کو بہتر کرنا ہے، نہ ہم خود دبا میں آئیں گے اور نہ ہی اب دبا اور پریشر میں آنے والے کھلاڑیوں کو ٹیم میں رکھیں گے۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر