وزیر داخلہ محسن نقوی نے پٹرول والے موٹر سائیکلز خریدنے پر پابندی عائد کر دی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز )وزیر داخلہ محسن نقوی نے پٹرول والے موٹر سائیکلز خریدنے پر پابندی عائد کر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی کیلئے سی ڈی اے آئندہ سے صرف الیکٹرک بائیکس خریدے گی، اسلام آباد کے شہریوں کے لئے ماحول دوست الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو عالمی معیار کا شہر بنانے کے لئے اہم فیصلے کر لئے گئے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد کو عالمی معیار کا شہر بنانے کے لئے اہم فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی کیلئے سی ڈی اے آئندہ سے صرف الیکٹرک بائیکس خریدے گی، اسلام آباد کے شہریوں کے لئے ماحول دوست الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے پٹرول والے موٹر سائیکلز خریدنے پر پابندی عائد کر دی۔ محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کو انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کی ایمرجنسی سروسز فراہم کی جائیں گی، ایمرجنسی سروسز کو ایم سی آئی سے سی ڈی اے کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کیپیٹل واسا کا قیام بھی جلد عمل میں لایا جائے گا، کیپیٹل ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے قیام کے لئے متعلقہ امور کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔ اجلاس میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سرینا چوک انڈر پاس اور ایف نائن پارک چوک فلائی اوور منصوبوں پر تعمیراتی کام جلد شروع کیا جائے، طویل مدت سے زیر التوا ایکسپریس وے کے منصوبے کو تیزی سے مکمل کیا جائے، نان ڈویلپ سیکٹرز میں ترقیاتی کاموں کو مکمل کر کے لوگوں کو قبضہ دیا جائے گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد ماڈل جیل کا پہلا مرحلہ مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے، اسلام آباد میں بزنس فیسلیٹیشن سنٹر بنائے جا رہے ہیں، ان سنٹرز پر سرمایہ کاروں کو سہولیات ایک چھت تلے فراہم کی جائیں گی، سیکٹر ایچ سولہ میں ہیلتھ ٹاور کیلئے زمین کی الاٹمنٹ کر دی گئی ہے۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے ریکارڈ ٹیکس وصولی پر چیئرمین سی ڈی اے سمیت پوری ٹیم کو مبارکباد بھی پیش کی۔ محسن نقوی نے کہا کہ صرف پلاٹ اور زمین بیچ کر کوئی ادارہ نہیں چل سکتا، ضروری ہے کہ ادارے کے اثاثے بڑھائے جائیں، اس سلسلے میں انویسٹمنٹ پلان مرتب کر کے 7 روز میں پیش کیا جائے۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر