انسانی سمگلنگ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، محسن نقوی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ انسانی سمگلنگ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، منشیات کی سمگلنگ اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے دونوں ممالک کو اپنے باہمی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے پاکستان میں اٹلی کی سفیر میریلینا آرملینی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ان کا حالیہ دورہ اٹلی کامیاب اور نتیجہ خیز رہا اور ان کے اطالوی ہم منصب سے ملاقات کے دوران انسانی سمگلنگ سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اطالوی وزارت داخلہ کا ایک وفد جلد ہی پاکستان کا دورہ کرے گا جو پاکستانی حکام سے ملاقات کرے گا اور سرحدی علاقوں کا دورہ کرے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ منشیات کی سمگلنگ اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے دونوں ممالک کو اپنے باہمی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی سمگلنگ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اس کی روک تھام کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم سرحدوں پر انسانی اسمگلنگ کو روکنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو یہ دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ہو گا۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ ہنر مند لیبر کی قانونی نقل مکانی سے انسانی اسمگلنگ کی حوصلہ شکنی میں بھی مدد ملے گی اور اٹلی مختلف شعبوں میں ہنر مند پاکستانی ہیومن ریسورس کی خدمات سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ نے اطالوی وزیر داخلہ کو پاکستان کے دورے کی باضابطہ دعوت بھی پیش کی۔ اطالوی سفیر نے مختلف شعبوں میں تعاون پر وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا۔ اجلاس میں کمانڈنٹ ایف سی معظم جاہ انصاری، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی اور وزارت داخلہ و خارجہ کے اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر