پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا آج سے ہڑتال کا اعلان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پیٹرولیم ڈیلرز ایسو سی ایشن عبدالسمیع خان گروپ نے(آج) جمعہ سے ہڑتال کا اعلان کردیا۔چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ، چیئرمین ایف بی آر، چیئرمین اوگرا سے ملاقاتیں ہوئیں، حکومت کے ساتھ مذاکرات میں کوئی نتیجہ نہ نکلا۔انہوں نے کہا کہ ہڑتال کی جائے گی، اتنے ٹیکسوں سے کاروبار نہیں چل سکتے، رات سے ملک بھر کے پمپس ڈرائی کرنا شروع کردیں گے۔چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ جب تک حکومت مطالبات مان نہیں لیتی کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔عبد السمیع خان نے کہا کہ بجٹ میں ڈیلرز پر ایڈوانس ٹیکس 0.5 فیصد عائد کیا گیا، حکومت سے بارہا مطالبہ کیا ٹیکس واپس لیا جائے۔چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ مطالبات نہیں مانے جارہے، ہڑتال کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں۔دوسری جانب ایسوسی ایشن کے پنجاب کے رہنماوں نے ہڑتال پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن پنجاب کے رہنما کا کہنا ہے کہ پنجاب میں جزوی ہڑتال کا امکان ہے۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر