پاکستان نے جے ایف 17 طیاروں کو جوہری میزائلوں سے لیس کردیا، امریکی تھنک ٹینک کادعوی

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز)امریکا میں قائم تھنک ٹینک نے دعوی کیا ہے کہ پاک فضائیہ نے اپنے جے ایف 17 تھنڈر کو جوہری مشنز کے لیے اپ گریڈ کیا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق امریکی تھنک ٹینک فیڈریشن آف امریکن سائنٹسٹس (ایف اے ایس ) کاکہنا ہے کہ 2023 میں لی گئی تصاویر کا تجزیہ کرتے ہوئے معلوم ہوا کہ جے ایف 17 کو پاکستان کے واحد جوہری صلاحیت رکھنے والے کروز میزائل راڈ ون سے لیس کردیا گیا ہے۔ تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کا یہ اقدام بھارت کی جانب سے فرانس کے جوہری ہتھیاروں سے لیس رافیل لڑاکا طیاروں کو اپنی فہرست میں شامل کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔2023 میں یوم پاکستان کے پریڈ ریہرسل کے دوران اس طیارے کو پراسرار میزائل سے لیس دیکھا گیا تھا۔ فی الحال، پاک فضائیہ کی جانب سے ایئر ڈیٹرنس کے لئے میراج تھری اور وی ایس کا استعمال کیا جاتا ہے۔جہاں تک میزائل کا تعلق ہے تو اس کا پہلا تجربہ 2007 میں کیا گیا تھا اور اسے روایتی یا جوہری دونوں کرداروں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان اپنے پرانے میراج تھری اور فائیو طیاروں کو ریٹائر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور جے ایف 17 اس کے فضائی جوہری ڈیٹرنس کا کردار سنبھالیں گے۔فیڈریشن آف امریکن سائنٹسٹس کے تجزیے میں کہا گیا ہے کہ ان مشاہدات سے یہ امکان ظاہر ہوتا ہے پاکستان نے اپنے جے ایف 17 طیاروں کو اس صلاحیت سے لیس کرنے کی جانب اہم پیش رفت کی ہے۔”یہ واضح ہے کہ پاکستان نے آر اے اے ڈی -2 اے ایل سی ایم کو دوبارہ ڈیزائن کیا ہے ، لیکن اس نئے ڈیزائن سے وابستہ مقصد یا صلاحیتوں کے بارے میں بہت کم معلومات کی تصدیق کی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر