جڑانوالہ، بجلی کا بل ادا کرنے سے قاصر شہری نے اپنا دل اور گردے فروخت کرنے کا اعلان کردیا

جڑانوالہ (نیشنل ٹائمز ) بجلی کی بڑھتی قیمتوں نے عوام کا بھرکس نکال دیا ۔ جڑانوالہ میں بجلی کا بل ادا کرنے کیلئے ایک نوجوان نے اپنا دل اور گردے فروخت کرنے کا اعلان کر دیا۔ جڑانوالہ میں 5سال سے معذوری کی زندگی گزارنے والے نوجوان کی ویڈیو بیان وائرل ہوئی ہے،ویڈیو بیان میں نوجوان کا کہنا ہے کہ گزشتہ پانچ سال سے معذوری کی زندگی گزار رہا ہوں بل کہاں سے ادا کروں؟معذور نوجوان نے حکومت سے اپیل کی ہے میرا دل یا گردے لیکر بجلی کا بل ادا کردیا جائے۔ یاسین نامی نوجوان کا کہنا ہے کہ حکومت غریب اور نادار خاندانوں کو بجلی مفت دینے کا وعدہ پورا کرے۔سرکل جڑانوالہ کے نواحی گائو ں پنڈی عیسی کا رہائشی یاسین حکومت کی جانب سے ریلیف کا منتظر ہے۔ معذور نوجوان کی ویڈیو سٹی فورٹی ون نے حاصل کر لی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر