چیئرمین پی اے سی کیلیے اپوزیشن کی جانب سے شیخ وقاص اکرم کا نام برقرار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز ) اپوزیشن نے چیئرمین پبلک اکا ئونٹس کمیٹی(پی اے سی) کے لیے شیخ وقاص اکرم کا نام برقرار رکھا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیف وہپ عامر ڈوگر کی ن لیگ کے ہم منصب طارق فضل چوہدری سے ملاقات میں چیئرمین پی اے سی کے معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے چیف وہپ عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ میں آج اسی خط کا جواب دینے آیا تھا، حکومت نے چار نام مانگے ہیں، اپوزیشن چیئرمین پی اے سی کے لیے شیخ وقاص اکرم کا نام پہلے ہی دے چکی ہے اور ہم نے درخواست کی ہے کہ شیخ وقاص اکرم کے نام کو ہی زیر غور لایا جائے۔عامر ڈوگر نے کہا کہ اپوزیشن نے نام سوچ سمجھ کر دیا ہے، یہ کمیٹی اپوزیشن کے پاس ہی رہنی ہے لیکن حکومت اپنی من مانیاں کر رہی ہے، حکومت آئین اور قانون کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔چیف وہپ نے کہا کہ ہم نے تو گزشتہ حکومت میں اپوزیشن لیڈر کے لیے جو نام آیا اسی پر الیکشن کروا دیے، ہماری طرف سے نام شیخ وقاص اکرم کا ہی ہے۔واضح رہے کہ طارق فضل چوہدری کی جانب سے چیئرمین پی اے سی کے لیے اپوزیشن سے 4 نام مانگے گئے تھے۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر