پی ٹی آئی کا 6 جولائی کو اسلام آباد میں جلسے کا اعلان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پی ٹی آئی رہنما ا ور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ 6 جولائی کو اسلام آباد میں تاریخی جلسہ کریں گے، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے یہ جلسہ عمران خان کی رہائی اور مہنگائی کیخلاف ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان اور میڈیا سے گفتگو میں کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ 6 جولائی کو اسلام آباد میں بہت بڑا جلسہ کرنے جا رہے ہیں، جلسہ عمران خان کی رہائی کے لیے اور مہنگائی کے خلاف ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں جلسہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہوگا، عوام اپنے مستقبل کے تحفظ کے لیے ہر صورت اس میں شرکت کریں۔ رہنماپی ٹی آئی نے کہا کہ عوام اپنے مستقبل کے تحفظ کیلئے ہر صورت اس جلسے میں شرکت کریں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کا جلسہ حکومت کی اقتصادی دہشت گردی کے خلاف ہوگا۔دریں اثناء سنی اتحاد کے رکن قومی اسمبلی اسد قیصر نے بھی کہا ہے کہ اسلام آباد کا جلسہ اپوزیشن الائنس کے پلیٹ فارمز سے ہوگا، عوام آئین کی سربلندی کیلئے اپنے گھروں سے ضرور نکلیں گے۔ غریب کیلئے جینا مشکل ہوگا۔ ٹیکس اور مہنگائی کا بوجھ ناقابل برداشت ہے ،عوام آزاد عدلیہ اور آئین کی سربلندی کے لئے نکلیں گے۔پی ٹی آئی عوام کے حق کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ۔ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی قائم ہو ۔ حکومت نے بجٹ میں عام آدمی پر جو ظلم کیا ہے اس سے متوسط طبقے کی کمر ٹوٹ گئی ہے ۔ عوام ٹیکسوں کے بوجھ تلے دب گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جلسے کی اجازت کے حوالے سے عدالت کے فیصلے کے فوری بعد ہنگامی اجلاس کریں گے، ہم جلسہ کرینگے اور آئینی حدود میں رہتے ہوئے آگے بڑھیں گے۔ اسد قیصر کا مزید کہناتھا کہ جمعیت علمااسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے جلد ملاقات ہوگی اور ملاقات میں مشترکہ جدوجہد کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔فضل الرحمان سے بہت ساری چیزوں پر اتفاق ہوگیا ہے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ تمام اپوزیشن جماعتیں مل کر ایک پلیٹ فارم تلے حکومت کیخلاف اپنی جدوجہد کریں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی او آئی سی ایڈوائزری کونسل کی تشکیل انٹراپارٹی انتخابات کی نگرانی کرے گی۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر