بیوروکریٹس، ملٹری افسران کو بجٹ میں ٹیکس سے استثنی دینے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور (نیشنل ٹائمز) لاہور ہائی کورٹ میں بیوروکریٹس اور ملٹری افسران کو بجٹ میں ٹیکس سے استثنی دینے کا اقدام چیلنج کردیا گیا۔ درخواست شہری مشکور حسین نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی، درخواست میں وفاقی حکومت اور وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کو فریق بنایا گیا ہے۔ شہری نے اپیل میں موقف اپنایا کہ وفاقی حکومت نے بجٹ میں بیورو کریسی اور ملٹری افسران کو بڑا ریلیف دیا ہے، بیورو کریٹس اور ملٹری افسر کو پراپرٹی بیچنے پرانکم ٹیکس ادا کرنے سے استثنی دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت سب شہری برابر ہیں، ٹیکس سے استثنی آئین کے آرٹیکل 2 کے خلاف ہے۔ شیری نے استدعا کی کہ عدالت انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 236 سی کو بذریعہ فنانس ایکٹ ترمیم غیر قانونی قرار دے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک سیکشن 236 سی پر عملدرآمد سے روکے۔



  تازہ ترین   
صدرِ مملکت اور وزیرِاعظم کی ملاقات، ملکی صورتحال اور خطے کے امور پر مشاورت
حکومت کی کفایت شعاری مہم میں 13 جون 2026ء تک توسیع
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی، بلوچستان سے خودکش بمبار خاتون گرفتار
صدر ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی منصوبے پر ایران کا جواب مسترد کردیا
ایران نے یورینیم افزودگی عارضی طور پر روکنے پر آمادگی ظاہر کر دی: امریکی اخبار
غیر معقول امریکی مطالبات قبول نہیں، ضرورت پڑنے پر بھرپور جواب دینگے: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
ہمارا مسودہ ٹرمپ کو خوش کرنے کیلئے نہیں، ایران کا امریکہ کو دوٹوک جواب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر