ناقص کارکردگی کے باوجود کھلاڑیوں کو لیگز کیلئے این او سی مل گیا

لاہور (نیشنل ٹائمز ) پاکستان کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں پر ایک بار پھر مہربان ہو گیا، 12کرکٹرز کو انٹرنیشنل لیگز میں شرکت کی اجازت دیتے ہوئے این او سی جاری کر دیے۔ پیسر محمد عامر، شاداب خان سمیت متعدد پلیئرز سی پی ایل، لنکا پریمیئر لیگز سمیت دیگر عالمی ایونٹس کے دوران ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ فخر زمان 29 اگست سے 6 اکتوبر تک شیڈول کیریبیئن پریمیئر لیگ میں شامل ہوں گے۔ فاسٹ بولر محمد عامر 4 سے 20 جولائی تک کانٹی کرکٹ کھیلیں گے۔اسپنر ابرار احمد 4 سے 28 جولائی تک جاری رہنے والی میجر لیگ کرکٹ کے دوران ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ پیسر حارث روف بھی اسی ایونٹ کے دوران بولنگ کرتے دکھائی دیں گے، زمان خان ان کے ساتھ ٹورنامنٹ میں شامل ہونے والے ہیں، محمد حارث، محمد حسنین، سلمان علی آغا، اور شاداب خان 21 جولائی تک لنکا پریمیئر لیگ میں شرکت کریں گے۔ شرجیل خان اور صہیب مقصود ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے لیے تیار ہیں، ایونٹ 3 جولائی سے 13 جولائی تک شیڈول ہیں۔ اسامہ میر 23 جولائی سے 20 اگست تک شیڈول دی ہنڈرڈ میں شریک ہوں گے،وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان اور اوپنر صائم ایوب کو سی پی ایل کیلیے این او سی نہیں مل سکے،وہ گیانا واریئرز کا حصہ تھے۔ دریں اثنا اعظم خان پی سی بی کی 2 لیگز پالیسی کے سبب لنکا پریمیئر لیگ سے دستبردار ہوگئے. بورڈ کی جانب سے ایک کھلاڑی کو سال میں صرف 2 لیگز کیلیے این اور سی جاری کرنے کی پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کا فیصلہ کیا گیا، جس پر اعظم خان نے ایل پی ایل سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا، ان کی خدمات کینڈی نے حاصل کی تھیں، اب اعظم خان انٹرنیشنل لیگ اور کیریبیئن پریمیئر لیگ میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔ ویسٹ انڈین لیگ 28 اگست سے شروع ہوگی، اسی ماہ پاکستان کو بنگلہ دیش کیخلاف 2 ٹیسٹ پر مشتمل سیریز میں شرکت کرنی ہے ۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر