ہمیں پلاسٹک بیگزکے بے دریغ استعمال پر نظرثانی کرنا ہو گی، شیری رحمن

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) چیئرپرسن سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ ہمیں پلاسٹک بیگز کے ماحولیاتی اثرات اور اس کے بے دریغ استعمال پر نظرثانی کرنا ہو گی۔ انٹرنیشنل پلاسٹک بیگ فری ڈے کے موقع پر جاری کیے گئے پیغام میں شیری رحمن نے کہا ہے کہ پاکستان پلاسٹک کی آلودگی کے ایک سنگین مسئلے سے دوچار ہے، پاکستان میں سالانہ 55 بلین پلاسٹک کی تھیلیاں استعمال کی جاتی ہیں، خدشہ ہے ہر سال پلاسٹک تھیلیوں کے استعمال میں 15 فیصد مزید اضافہ ہو گا۔ شیری رحمن کا کہنا ہے کہ پلاسٹک کی تھیلیاں کوڑے کے ڈھیر، انسانی، آبی اور جنگلی حیات کو نقصان پہنچاتی ہیں، پلاسٹک کے تھیلوں کو گلنے میں سینکڑوں سال لگتے ہیں۔ سینیٹر شیری رحمن نے کہا کہ پلاسٹک بیگز سے ماحولیات اور صحت کو شدید خطرات لاحق ہوتے ہیں، ہمارے تمام چھوٹے بڑے شہروں کو پلاسٹک کے فضلے کے انتظام میں اہم چیلنجز کا سامنا ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ پلاسٹک بیگ کے استعمال کو روکنے کے لیے متعدد بار کوششیں کی گئی ہیں، متبادل کی کمی، عملدرآمد میں سستی اور عوامی عدم آگاہی کی وجہ سے پلاسٹک اشیا کے استعمال کو نہیں روکا جاسکا۔



  تازہ ترین   
صدرِ مملکت اور وزیرِاعظم کی ملاقات، ملکی صورتحال اور خطے کے امور پر مشاورت
حکومت کی کفایت شعاری مہم میں 13 جون 2026ء تک توسیع
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی، بلوچستان سے خودکش بمبار خاتون گرفتار
صدر ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی منصوبے پر ایران کا جواب مسترد کردیا
ایران نے یورینیم افزودگی عارضی طور پر روکنے پر آمادگی ظاہر کر دی: امریکی اخبار
غیر معقول امریکی مطالبات قبول نہیں، ضرورت پڑنے پر بھرپور جواب دینگے: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
ہمارا مسودہ ٹرمپ کو خوش کرنے کیلئے نہیں، ایران کا امریکہ کو دوٹوک جواب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر