چینی الیکٹرک گاڑیوں پر ٹیکس لگاکر تجارتی جنگ شروع نہ کی جائے، برطانوی آٹو لیڈر

لندن (نیشنل ٹائمز) برطانیہ کی کار ساز صنعت کے ایک رہنما نے زور دیا ہے کہ یورپی یونین اور امریکہ کی جانب سے چینی الیکٹرک گاڑیوں پر ٹیکسز اضافے سے عالمی منڈیوں میں پیدا شدہ تجارتی رکاوٹوں سے بچا جائے۔چیف ایگزیکٹو یوکے سوسائٹی آف موٹر مینوفیکچررز اینڈ ٹریڈر مائیک ہاویز نے ٹیکس اضافے پر کہا ہے کہ کوئی بھی تجارتی جنگ کا خواہشمند نہیں ہے ہم کسی بھی قسم کے جوابی اقدامات دیکھنا نہیں چاہتے۔ہاویز نے کہا کہ موجودہ صورتحال سے اگرچہ برطانیہ براہ راست متاثر نہیں ہوتا تاہم آمدہ مہینوں میں صورتحال غیر یقینی رہے گی کیونکہ یورپی یونین اور چین کے درمیان مجوزہ ٹیکسز میں اضافے پر بات چیت جاری ہے اور امریکہ میں سال کے اختتام پر صدارتی انتخابات بھی ہونے ہیں، ایسے میں برطانوی کار سازصنعت صورتحال پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہے۔ہاویز نے شِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ برطانیہ ایک کھلی منڈی ہے جہاں ٹیکنالوجی کو چاہنے والے صارفین موجود ہیں۔ حالیہ برسوں میں متعدد چینی برانڈز مارکیٹ میں داخل ہوئے ہیں وہ زیادہ مواقع فراہم کرتے، صارفین کے اخراجات میں کمی کرتے اور اور صنعت میں اختراع اور مسابقت کو فروغ دیتے ہیں۔ہاویز نے کہا کہ جب تک مقابلہ منصفانہ ہے اس وقت تک ہر کوئی فاتح ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی برانڈز کا مارکیٹ میں مجموعی حصہ تقریبا 4 فیصد جبکہ الیکٹرک کاروں میں تقریبا 10 فیصد ہے۔ برطانیہ میں فروخت ہونے والی تمام الیکٹرک کاروں کا تقریبا 30 فیصد چین سے درآمد کیا جاتا ہے جس میں غیر چینی برانڈز بھی شامل ہیں۔ایس ایم ایم ٹی کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال اب تک برطانیہ میں فروخت شدہ تقریبا 16 سے17 فیصد نئی کاریں الیکٹرک گاڑیاں تھیں جو حکومت کے طے شدہ ہدف کے مقابلے میں کم ہے جس کے تحت ہر برانڈ کو رواں سال کاربن اخراج سے پاک 22 فیصد نئی گاڑیاں فروخت کرنا ہوگی۔



  تازہ ترین   
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
پاکستان، سعودیہ، مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کل اسلام آباد میں ملاقات کریں گے
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر