وزیراعظم 2 روزہ دورے پر اسلام آباد سے تاجکستان چلے گئے

اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز) وزیر اعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر اسلام آباد سے تاجکستان روانہ ہوگئے۔ نائب وزیر اعظم اسحق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور سید طارق فاطمی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیر اعظم دوشنبہ آمد پر تاجکستان کے قومی ہیرو اسماعیل سامانی کی یادگار پر پھول رکھیں گے۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف 3 اور 4 جولائی کو آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی سربراہان کی کونسل اور ایس سی او پلس کے دو سربراہی اجلاسوں میں شرکت کے لیے قازقستان جائیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحق ڈار، کابینہ کے دیگر سینئر ارکان اور اعلی سرکاری افسران بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کی کونسل کے اجلاس میں وزیراعظم اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کے نقطہ نظر کا اشتراک کریں گے اور اس اہمیت کو اجاگر کریں گے کہ پاکستان، شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ علاقائی روابط اور تعاون کو اہمیت دیتا ہے۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر