اداکارہ ایمان علی کی ٹچ بٹن کے ذریعے پاکستانی فلموں میں واپسی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)جیو اور شعیب منصور کی سپر ہٹ فلم ’خدا کے لیے‘ اور ’بول‘ میں لاجواب اداکاری کا مظاہرہ کرنے والی خوبصورت اداکارہ ایمان علی کی پاکستانی فلموں میں 7 سال بعد پروڈیوسر عروہ حسین کی نئی آنے والی فلم’ٹچ بٹن‘ میں واپسی ہوئی ہے۔وہ آخری مرتبہ فہد مصطفیٰ کی فلم ماہ میر میں سلور اسکرین پر نظر آئیں تھیں۔گزشتہ روز ’ٹچ بٹن‘ کی تعارفی تقریب آرٹس کونسل میں منعقد کی گئی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایمان علی نے بتایا کہ میں ہمیشہ مقدار کے بجائے معیار پر توجہ دیتی ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا یہی وجہ ہے کہ کم کم اسکرین پر نظر آتی ہوں۔ میرے مداح مجھے نئی ’ٹچ بٹن‘ میں دلچسپ کردار میں دیکھیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں ایمان علی کا کہنا تھا کہ مجھے ابتداء میں ماڈلنگ سے شہرت ملی، بعد ازاں میں نے فلموں اور ڈراموں میں کام شروع کیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے کراچی اور لاہور میں زیادہ وقت گزارا ہے۔ دونوں ہی شہر مجھے اچھے لگتے ہیں۔ایمان علی نے کہا کہ فرحان سعید، سونیا حُسین اور فیروز خان نے بھی فلم میں عمدہ کام کیا ہے۔خاتون پروڈیوسر عروہ حسین کی فلم ’ٹچ بٹن‘ رواں برس 11 نومبر کو ریلیز ہوگی۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر