فلم ‘تارے زمین پر’ عامر نے مجھ سے چھینی، اکشے کھنا کا انکشاف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بالی وڈ اداکار اکشے کھنا نے انکشاف کیا ہے کہ بالی وڈ کی سپر ہٹ فلم ‘تارے زمین پر’ کے ڈائریکٹر امول گپتے عامر خان کی جگہ انہیں کاسٹ کرنا چاہتے تھے۔حال ہی میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکشے کھنا نے بتایا کہ ‘ہدایت کار امول گپتے مجھے اس کردار کی پیشکش کرنا چاہتے تھے لیکن وہ مجھے زیادہ نہیں جانتے تھے اس لیے انہوں نے عامر خان سے کہا کہ میرا اکشے سے تعارف کرائیں’۔بالی وڈ اداکار نے کہا ‘عامر خان نے اپنی روایت برقرار رکھی اور امول گپتے سے کہا میں اسکرپٹ جب تک پہلے خود نہیں سُن لیتا تب تک کسی اور اداکار کو اسے پیش نہیں کروں گا’۔اکشے کھنا نے الزام عائد کرتے ہوئے مزید کہا کہ ‘عامر نے ڈائریکٹر سے کہا مجھے پہلے اسکپرٹ سنائیں اگر مجھے پسند آتا ہے تب میں اکشے کو بتاؤں گا لیکن عامر خان کو اسکرپٹ اس قدر پسند آیا کہ انہوں نے ہی یہ فلم سائن کر لی’۔انہوں نے کہا ‘مجھے عامر خان کے یوں فلم چھین لینے سے کوئی خوف نہیں، مجھے بعد میں عامر نے ساری کہانی بتائی جس پر میں نے کہا ٹھیک ہے، کوئی مسئلہ نہیں’۔اداکار نے یہ بھی کہا کہ ‘عامر نے اپنے کردار کے ساتھ مکمل انصاف کیا تھا، مجھے نہیں لگتا میں اس سے زیادہ اچھی اداکاری کر سکتا تھا’۔واضح رہے کہ تارے زمین پر میں عامر خان نے ایک ٹیچر ‘رام شنکر نکھونب’ کا کردار نبھایا تھا، یہ فلم بالی وڈکی تاریخ کی مشہور ترین فلموں میں سے ایک ہے۔

 



  تازہ ترین   
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر