برطانوی وزیراعظم نے معاشی پلانز پر یوٹرن لینے کے بعد معافی مانگ لی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)برطانیہ کی وزیراعظم لز ٹرس نے ملک میں معاشی پلانز پر یو ٹرن لینے کے بعد معافی مانگ لی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم کا ٹی وی انٹرویو میں کہنا تھا کہ ’میں غلطیوں کی ذمہ داری لیتی ہوں اور جو غلطیاں ہوگئیں ان پر معذرت کرتی ہوں‘۔برطانیہ میں حالیہ اصلاحات کے باعث معاشی بدحالی پر وزیراعظم نے کہا کہ ہم بہت تیزی سے بہت دور چلے گئے۔انہوں نے کہا کہ میں اب بھی اس ملک کے لیے ڈیلیور کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہوں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ کے منی بجٹ کے بعد برطانیہ کی مارکیٹس میں افرا تفری دیکھنے میں آرہی تھی۔رپورٹس کے مطابق منی بجٹ میں عائد ٹیکس کٹوتیوں کے باعث وزیراعظم لِز ٹرس کو شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا تھا۔لز ٹرس کتنے عرصے وزیراعظم کے عہدے پر رہ سکیں گی، بحث شروع ہوگئیاس سے قبل گزشتہ ہفتے برطانوی وزیراعظم لز ٹرس نے وزیر خزانہ کواسی کواٹرنگ کو فارغ کر کے ان کی جگہ جیریمی ہنٹ کو نیا وزیر خزانہ مقرر کیا تھا۔اس حوالے سے نئے وزیر خزانہ جیریمی ہنٹ نے منی بجٹ میں اعلان کردہ ٹیکس کٹوتیوں میں سے تقریباً تمام کو تبدیل کر نے کا اعلان کیااور کہا کہ توانائی کے بلز کو بھی کم کیا جارہا ہے۔رپورٹس کے مطابق حکومت نے منی بجٹ میں مزید تبدیلیاں کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ
روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیراعظم سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور عمان کا خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق
صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر