ترکیہ میں پان، سپاری اور چھالیہ لے جانیوالا پاکستانی قانون کی خلاف ورزی پر گرفتار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ترکیہ میں پان، سپاری اور چھالیہ لے جانے والے پاکستانی کو قانون کی خلاف ورزی پر گرفتار کر کے 6 ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔ ترکیہ میں پاکستانیوں کی گرفتاریوں پر استنبول میں پاکستانی قونصل خانے نے پاکستانی شہریوں کو ترکیہ میں پان چھالیہ گٹکا سپاری نہ لانے کے لیے خبردار کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور کے رہائشی محمد اویس کو اچھی شہرت کی حامل نجی کمپنی کی جانب سے ترکیہ بھیجا گیا تھا، محمد اویس اپنے ٹور آپریٹر کے لیے بطور تحفہ سپاری کے دو پیکٹ اپنے ساتھ لے گیا تھا۔ترکیہ میں گٹکا، چھالیہ،پان اور سپاری منشیات میں شمار کیے جاتے ہیں، محمد اویس کے بھائی کا کہنا ہے کہ محمد اویس کو کسٹم حکام یا کسی اور نے ترک قانون سے متعلق نہیں بتایا تھا۔ محمد اویس کے بھائی نے وزیراعظم شہباز شریف سے اپنے بھائی کی رہائی کے لیے مدد کی اپیل کی ہے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ
روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیراعظم سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور عمان کا خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق
صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر