دوحہ (نیشنل ٹائمز) قطر میں جاری سٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان کو مصر کے ہاتھوں پنالٹی ککس پر شکست کا سامنا کرنا پڑگیا۔
دوحہ میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل مقابلے میں قومی ٹیم کو مصری ٹیم نے پنالٹیز پر 3-4 سے ہرایا، سیمی فائنل میں قومی ٹیم نے برازیل کو شکست دے کر فیصلہ کن معرکے تک رسائی حاصل کی تھی۔فیصلہ کن معرکے میں مصر نے پنالٹی شوٹ آؤٹ پر پاکستان کو 3 کے مقابلے میں 4 یعنی صرف ایک گول کے فرق سے شکست دی اور سٹریٹ چائلڈ فٹبال کا نیا چیمپئن بن گیا۔
اس سے قبل پاکستان ٹیم نے سٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں تنزانیہ کو 1-2 سے شکست دی تھی۔



