رابی پیرزادہ کا خصوصی قوتوں سے متعلق انکشاف

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے خود سے متعلق ایک ہوشربا انکشاف کیا ہے۔رابی پیرزادہ نے نجی ٹی وی کو دیے گئے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں متعدد موضوعات پر بات کی۔اس دوران انہوں نے اپنی زندگی میں آنے والے بدلاؤ اور اپنی صلاحیتوں سے متعلق بھی گفتگو کی۔رابی پیر زادہ نے خطرناک جانوروں کے ساتھ بنائی گئی ویڈیوز اور تصاویر سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انکشاف کیا کہ وہ کسی بھی قسم کے جنگلی جانوروں جیسے کہ شیر، سانپ، اژدھے یا پھر بھیڑیے کو باآسانی کنٹرول کر سکتی ہیں اور یہ قوت اِنہیں اللّٰہ کی طر ف سے عطا کی گئی ہے۔رابی پیرزادہ نے مزید کہا کہ میرے پاس کوئی جانور نہیں، میری پرانی تصویروں میں جو جانور تھے وہ کشمیر کے ایک دورے کے دوران مجھے ایک جگہ ملے تھے جن کا استعمال کرتے ہوئے میں نے بھارتی وزیر اعظم مودی کو دھمکایا تھا، یہ دھمکی آمیز تصویریں اور ویڈیوز وائرل ہو جانے پر وائلڈ لائف والوں نے مجھ پر کیس کیا تھا، میرے خلاف بغیر لائسنس کے جنگلی جانوروں کو رکھنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جو کہ اب ختم ہو چکا ہے۔رابی پیرزادہ کا دورانِ انٹرویو بتانا تھا کہ میرا دماغ اب کافی نیچے آ چکا ہے، میں نے محمکہ وائلڈ لائف سے کہا کہ آپ مجھے معاف کر دیں اور میں آپ کو معاف کرتی ہوں۔رابی پیرزادہ کا بتانا تھا کہ میں نے محکمہ وائلڈ لائف کے عملے سے کہا تھا کہ جب کبھی آپ کے گھر سے کوئی سانپ، شیر یا بھیڑیا نکلے تو آپ مجھے بلا لینا میں اسے آپ کے سامنے پرسکون کر کے اپنے ساتھ صوفے پر بٹھا کر دکھاؤں گی۔واضح رہے کہ ماضی میں مختلف تنازعات سے گزر کر شوبز کو خیر باد کہنے والی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ اب ایک فلاحی ادارہ چلا رہی ہیں۔

 



  تازہ ترین   
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے
مشاورتی اجلاس: صوبوں کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی مخالفت، کفایت شعاری اقدامات کا عزم
بھارت کی ایک اور فالس فلیگ کی سازش بے نقاب ہوگئی:ذرائع
جنگ کے خاتمے کا کوئی بھی فیصلہ ہماری شرائط پر ہوگا: ایرانی صدر کا واضح پیغام
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر