فواد خان نے بالی ووڈ میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی

پاکستانی اسٹار فواد خان نے 2016ء کے بعد بالی ووڈ میں مزید کام نہ کرنے کی وجہ بتادی۔فواد خان نے امریکی جریدے ورائٹی کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی بالی ووڈ میں واپسی کے لیے درپیش مسائل کے بارے میں بات کی۔ اُنہوں نے بالی ووڈ میں اپنی واپسی کےحوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ ایک اچھا سوال ہے لیکن میں اس وقت تک اس کا کوئی حتمی جواب نہیں دے سکتا جب تک کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی معاملات مستحکم نہ ہو جائیں‘۔انہوں نے کہا کہ ’ابھی دونوں ممالک کے درمیان بہت سارے مسائل ہیں جنہیں حل کرنےکی ضرورت ہے‘۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ’مجھے یہ بھی یقین نہیں ہےکہ موجودہ صورتحال میں بالی ووڈ سے کوئی میرے ساتھ دوبارہ کام کرنا چاہے گا کیونکہ بھارتیوں کو میرے ساتھ کام کرنے پر بہت تنقید کا سامنا کرنا پڑےگا‘۔واضح رہے کہ فواد خان نے 2014ء میں بھارتی اداکارہ سونم کپور کے ہمراہ فلم ’خوبصورت‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا اور ان کے اب تک کے بالی ووڈ کیریئر کی آخری فلم ’اے دل ہے مشکل‘ تھی جوکہ 2016ء میں ریلیز ہوئی تھی۔



  تازہ ترین   
آبنائے ہرمز سے خود تیل لائیں، امریکا مدد نہیں کرے گا: ٹرمپ یورپی ممالک پر برس پڑے
اسلام آباد میں تاجر کا قتل افسوسناک واقعہ، گینگ گرفتار کر لیا: طلال چودھری
وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ پر چین پہنچ گئے
اسحاق ڈار کا دورہ اہم، ایران سمیت علاقائی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں: چین
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر