لاہور: علی ظفر ہتک عزت کیس میں میشا شفیع کے گواہ طلب

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)لاہور کی مقامی عدالت نے گلوکار اور فلم اسٹار علی ظفر کی جانب سے دائر ہتک عزت کیس میں گلوکارہ میشا شفیع اور ان کے گواہان کو 18 اکتوبر کو جرح کے لیے طلب کرلیا۔لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج خان محمود نے گلوکارہ شفیع کے خلاف ہتک عزت کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے ثاقب جیلانی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ علی ظفر کی جانب سے حشام احمد ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے دوران شفیع کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل کے شوہر اور گواہ رحمان کو آخری کارروائی میں عدالت میں پیش ہونا تھا۔تاہم رحمان کی والدہ کی موت کے سبب وہ کینیڈا روانہ ہو گئے جبکہ میشا شفیع اور ان کے شوہر پہلے ہی کینیڈا میں ہیں اور ان کی پاکستان واپسی ممکن نہیں ہے۔ثاقب جیلانی ایڈووکیٹ نے عدالت سے ویڈیو لنک کے ذریعے میشا شفیع اور ان کے گواہان کی جرح کی درخواست کی جس پر سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کررکھا ہے۔وکیل درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرلیا جائے اور اسی فیصلے کی روشنی میں کیس کو آگے لے کر چلا جائے۔لاہور کی مقامی عدالت نے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت دعوے کی سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کردی اور آئندہ سماعت پر گواہان کو جرح کے لئے طلب کرلیا۔



  تازہ ترین   
اسحاق ڈار کا دورہ اہم، ایران سمیت علاقائی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں: چین
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے
مشاورتی اجلاس: صوبوں کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی مخالفت، کفایت شعاری اقدامات کا عزم
بھارت کی ایک اور فالس فلیگ کی سازش بے نقاب ہوگئی:ذرائع
جنگ کے خاتمے کا کوئی بھی فیصلہ ہماری شرائط پر ہوگا: ایرانی صدر کا واضح پیغام





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر