آئمہ بیگ پر دھوکے کے الزامات، والد پر کیا گزری ؟

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستانی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے حال ہی میں اپنے اوپر لگنے والے دھوکے کے الزامات اور اس کے والد پر پڑنے والے منفی اثرات سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا ہے۔آئمہ بیگ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنے والد کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اُنہیں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے اور ساتھ میں ایک طویل نوٹ لکھا ہے۔اس نوٹ میں آئمہ بیگ نے اپنے والد سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے جذبات، تعلق اور حالیہ تنازع پر اُن کے والد کی صحت پر پڑنے والے منفی اثرات سے متعلق بات کی ہے۔آئمہ بیگ کا لکھنا ہے کہ والدہ کے انتقال کے بعد وہ اپنے والد کے قریب ہوئیں اور اپنے والد کو سب سے زیادہ محبت وشفقت کرنے والا انسان پایا۔آئمہ بیگ کا کہنا ہے کہ جب وہ چھوٹی تھیں تو والدہ کے بہت قریب تھیں کیوں کہ ان کے والد ملازمت میں مصروف اور اِن سے دور رہتے تھے۔آئمہ بیگ پر دھوکے کے الزامات، والد پر کیا گزری ؟معروف گلوکارہ نے اپنی اس پوسٹ میں بغیر کسی واقعے کا نام لیے اور ذکر کیے کہا کہ حال ہی میں مجھ سے متعلق سامنے آنے والے تنازع سے والد کی ذہنی و جسمانی صحت پر برے اثرات پڑے، وہ پریشان ہوگئے تھے کہ اب ان کی بیٹی یعنی کہ میرے ساتھ کیا ہوگا؟آئمہ نے مزید لکھا کہ جب میرا ایک تنازع دنیا کے سامنے آیا تو میرے والد کی کوشش رہی کہ میرے لیے سب کچھ ٹھیک ہوجائے اور میں سکون سے زندگی گزاروں۔آئمہ بیگ پر دھوکے کے الزامات، والد پر کیا گزری ؟انہوں نے مزید لکھا کہ اس دوران میرے والد مجھ سے متعلق اتنے فکر مند ہو گئے تھے کہ مجھے بار بار دیکھنے کے لیے میرے کمرے کے چکر لگاتے رہتے تھے کہ میں کیا کر رہی ہوں اور میں اپنے والد کو پرسکون رکھنے کے لیے سونے کا ڈرامہ کرتی تھی، اس دوران میرے والد نے کئی بار شفقت سے میرے سر پر ہاتھ بھی پھیرا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ستمبر میں سوشل میڈیا پر آئمہ بیگ سے متعلق ایک برطانوی ماڈل نے متنازع دعوے کیے تھے۔شہباز شگری سے دھوکے پر آئمہ بیگ کا بیان سامنے آ گیاماڈل طلولہ مائر کا کہنا تھا کہ آئمہ بیگ نے اِن کے سابق بوائے فرینڈ فوٹو گرافر قیس احمد کے ساتھ تعلقات رکھے، حتیٰ کہ اس دوران آئمہ بیگ شہباز شگری کے ساتھ منگنی کے رشتے میں بندھی ہوئی تھیں۔واضح رہے کہ اس تانزع کے سوشل میڈیا پر آنے ساے قبل کچھ دن قبل ہی آئمہ بیگ نے شہباز شگری سے منگنی توڑنے سے متعلق پوسٹ شیئر کی تھی۔یاد رہے کہ آئمہ بیگ اور شہباز شگری کی جولائی 2021ء میں منگنی ہوئی تھی۔رواں برس جون میں دونوں کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آئی تھیں جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس جوڑی نے منگنی ختم کر لی ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر