چار سال جن ممالک کیساتھ تعلقات متاثر ہوئے ان میں بہتری آئی ہے: بلاول

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ گزشتہ چار سال میں جن ممالک سے تعلقات متاثر ہوئے تھے اب ان میں بہتری آئی ہے۔جرمن میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جرمنی کی 6کروڑیوروکی امدادکی یقین دہانی پر شکرگزارہیں، ہم چیریٹی یا بھیک مانگنےکی بات نہیں کرتے بلکہ انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ سیلاب سے بحالی کیلئے پاکستان کوعالمی برادری اور عالمی اداروں کی مزید مددکی ضرورت ہوگی، آلودگی پھیلانے والے ممالک کی اخلاقی ذمہ داری ہےکہ عالمی مسئلے کا مقابلہ کرنے میں ہماری مدد کریں۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ چارپانچ ماہ میں جن ملکوں سے انگیج کیا اس کابہترین رسپانس ملا، پچھلےچار سال امریکا، عرب اور ہمسایہ دوست ملکوں سے تعلقات متاثر ہوگئے تھے، انگیج کرکے، عزت کے ساتھ بات کرکے چارپانچ مہینوں میں تعلقات میں بہت بہتری آئی ہے تاہم تعلقات کی بہتری کیلئے مزید محنت اور کام کرنے کی ضرورت ہے، اب ہم صحیح سمت میں چل رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر