ملالہ یوسفزئی 12 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی 12 اکتوبر کو دورہ پاکستان کے لیے پہنچ رہی ہیں۔ 25 سالہ ملالہ یوسفزئی پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے ملالہ یوسفزئی کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے اور اس سلسلے میں پولیس کا خصوصی یونٹ اقدامات کر رہا ہے۔ ملالہ یوسفزئی بیرون ملک سے کراچی پہنچیں گی جہاں سے انہیں سخت حفاظتی انتظامات کے تحت دادو میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرایا جائے گا۔ ملالہ یوسفزئی ممکنہ طور پر ملالہ فنڈ سے بھی سیلاب متاثرین کی مدد کریں گی، ملالہ کی پاکستان آمد کے موقع پر ایس او پیز کے تحت فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ سوات میں سال 2015 میں طالبان کی جانب سے حملے میں زخمی ہونے کے بعد ملالہ یوسفزئی بیرون ملک چلی گئی تھیں جس کے بعد وہ دوسری مرتبہ پاکستان واپس آ رہی ہیں۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر