مادھوری نے ممبئی میں 48 کروڑ کا لگژری اپارٹمنٹ خرید لیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)بالی ووڈ کی خوبصورت مسکراہٹ والی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے ممبئی میں 48 کروڑ کا لگژری رہائشی اپارٹمنٹ خریدا ہے جس کی تصاویر نے دیکھنے والوں کو چکرا کر رکھ دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ انڈیا بلز بلو پروجیکٹ کے تحت 53 ویں منزل پر واقع اس اپارٹمنٹ کو گزشتہ ماہ 8 ستمبر کو بک کروایا گیا تھا۔اداکارہ کے اس اپارٹمنٹ میں 7 منزلیں گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے مختص ہیں جب کہ ان کے گھر کا رقبہ 5 ہزار 384 مربع فٹ ہے۔رپورٹ کے مطابق مادھوری ڈکشت کے نئے اپارٹمنٹ سے بحیرہ عرب کا مسحور کن نظارہ بھی کیا جاسکے گا، اس سوسائٹی میں سوئمنگ پول، فٹ بال گراؤنڈ، ٹینس کورٹ، اسکواش کورٹ، جم، کرکٹ نیٹ اور بیڈمنٹن کورٹ بھی موجود ہیں۔2021 سے قبل بھی مادھوری اسی پروجیکٹ کی 29ویں منزل پر لیز پر لیے ہوئے اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر تھیں جو 12.5 لاکھ روپے ماہانہ کے کرائے پر لی گئی تھی۔



  تازہ ترین   
اسحاق ڈار کا دورہ اہم، ایران سمیت علاقائی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں: چین
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے
مشاورتی اجلاس: صوبوں کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی مخالفت، کفایت شعاری اقدامات کا عزم
بھارت کی ایک اور فالس فلیگ کی سازش بے نقاب ہوگئی:ذرائع
جنگ کے خاتمے کا کوئی بھی فیصلہ ہماری شرائط پر ہوگا: ایرانی صدر کا واضح پیغام





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر