وہ 9 اثرات جن کا سامنا نیند کی کمی کے باعث جسم کو ہوتا ہے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)نیند ہماری زندگی کا انتہائی اہم عمل ہے جو جسم اور ذہن دونوں کی صحت کے لیے بہت زیادہ ضروری ہے۔مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ اگر آپ روزانہ 5 گھنٹے سے کم سونے کے عادی ہوتے ہیں تو اس کے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟یقین کرنا مشکل ہوگا مگر یہ ایک عادت متعدد امراض کا شکار بناسکتی ہے جبکہ دیگر مسائل الگ ہیں۔محض ایک گھنٹے کی نیند کی کمی سے آپ پر کیا اثرات مرتب ہوسکتے ہیں؟نیند کا وہ راز جو یادداشت کو بہتر بناتا ہےیہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ موجودہ عہد میں اسمارٹ ڈیوائسز کے باعث لوگ رات گئے تک جاگنے کے عادی ہوچکے ہیں۔تو ناکافی نیند کے جسم پر مرتب اثرات کے بارے میں جان لیں۔بیمار ہونانیند کی کمی کے باعث جسم کی بیماریوں سے لڑنے کی صلاحیت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور آپ زیادہ آسانی سے کسی بیماری کے شکار ہوجاتے ہیں۔نیند کی کمی کے باعث مدافعتی نظام کمزور ہوتا ہے جس کا نتیجہ نزلہ زکام یا ایسی ہی عام بیماریوں سے زیادہ متاثر ہونے کی شکل میں نکلتا ہے۔دل متاثر ہوتا ہےنیند کا کم (5 گھنٹے سے کم) اور طویل دورانیہ (9 یا اس سے زیادہ گھنٹے) دونوں دل کی صحت پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں۔خاص طور پر نیند کی کمی سے امراض قلب یا فالج کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھ جاتا ہے۔کینسر کا خطرہ بڑھتا ہےنیند کی کمی سے بریسٹ کینسر، آنتوں اور مثانے کے کینسر کا خطرہ بڑھتا ہے۔مگر اچھی خبر یہ ہے کہ روزانہ 7 سے 8 گھنٹے کی نیند کو یقینی بناکر اس خطرے کو کم کیا جاسکتا ہے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے
مشاورتی اجلاس: صوبوں کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی مخالفت، کفایت شعاری اقدامات کا عزم
بھارت کی ایک اور فالس فلیگ کی سازش بے نقاب ہوگئی:ذرائع
جنگ کے خاتمے کا کوئی بھی فیصلہ ہماری شرائط پر ہوگا: ایرانی صدر کا واضح پیغام
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر