عمران خان ہارس ٹریڈنگ میں ملوث، ایک اور آڈیو لیک

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک ہو گئی۔لیک آڈیو میں عمران خان کہہ رہے ہیں کہ آپ کو بڑی غلط فہمی ہو گئی ہے کہ جناب اب نمبر گیم پوری ہو گئی ہے، یہ نمبر ایسا ہے نہیں، ایسا مت سوچیں کہ سب ختم ہو گیا ہے۔عمران خان کو آڈیو میں کہتے سنا جا سکتا ہے کہ اب سے لے کر 48گھنٹے is a long long time، اس میںٕ بڑی چیزیں ہو رہی ہیں، میں اپنی طرف سے کئی چالیں چل رہا ہوں، جو ہم پبلک نہیں کر سکتے۔چیئرمین پی ٹی آئی کہ رہے ہیں کہ 5 تو میں خرید رہا ہوں، میرے پاس ہیں پانچ، میں نے میسج دینا ہےکہ وہ جو پانچ ہیں نا وہ پانچ بڑے اہم ہیں، اس کو کہیں کہ اگر وہ ہمیں پانچ سیکیور کر دے نا وہ والا، 10 ہوجائیں گے تو یہ گیم ہمارے ہاتھ میں ہے۔لیک آڈیو میں عمران خان کہہ رہے ہیں کہ اس وقت قوم الارم ہوئی ہے، یعنی across the board لوگ چاہ رہے ہیں کہ کسی طرح ہم جیت جائیں، تو اس میں کوئی فکر نہ کریں کہ یہ ٹھیک ہے یا غلط ہے، کوئی بھی حربہ ہو۔عمران خان کو آڈیو میں یہ کہتے بھی سنا جا سکتا ہے کہ ایک ایک بھی کوئی اگر توڑ دیتا ہے تو اس سے بھی بڑا فرق پڑے گا۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی عمران خان کی دو آڈیوز لیک ہو چکی ہیں جس میں وہ مبینہ دھمکیوں والے امریکی سائفر سے متعلق گفتگو کر رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر