وزیر اعظم کی زیر صدارت ن لیگ کا اجلاس، پی ٹی آئی لانگ مارچ کے حوالے سے اہم فیصلے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کی سینیئر قیادت کے اجلاس میں عمران خان کے لانگ مارچ کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں کہا گیا ہے کہ قومی سلامتی کے خلاف سازش کرنے والے لانگ مارچ کے نام پر معاشی بحالی کے خلاف نئی سازش کررہے ہیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فسادیوں کے ساتھ قانون کے مطابق آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، وفاقی داارلحکومت پر یلغارکی ہرگز اجازت نہ دی جائے۔اجلاس کے شرکا نے اتفاق کیا کہ یہ لانگ مارچ سیاسی نہیں بلکہ سازش کی پیداوار ہے، اس سازش کو قانون کی طاقت سے کچلا جائے۔شرکا نے متفقہ فیصلہ کیا کہ ”بیرونی سازش“ کی سازش رچانے والے تمام کردار بے نقاب ہوگئے ہیں، تحقیقات کے عمل کو تیز کیاجائے، ملوث عناصر کو قانون کے مطابق نشان عبرت بنایا جائے۔لیگی رہنماؤں نے فیصلوں کا اختیار پارٹی صدر اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو سونپ دیا۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر